پی سی جی اے‘ کپاس کی فیکٹریوں   میں آمد کے اعدادوشمار ریلیز 

پی سی جی اے‘ کپاس کی فیکٹریوں   میں آمد کے اعدادوشمار ریلیز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز ر پور ٹر)  پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق یکم نومبر2019تک ملک (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)


کی جننگ فیکٹریوں میں 60لاکھ 97ہزار465گانٹھ کپاس آئی۔ یکم نومبر2018تک77 لاکھ6ہزار331گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16لاکھ 8ہزار866گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح 20.88فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 31لاکھ 68ہزار701گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 42 لاکھ71ہزار444گانٹھ کپاس سے 11لاکھ2ہزار743گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح25.82 فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 29لاکھ 28ہزار 764گانٹھکپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال 34لاکھ 34ہزار887گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 14.73فیصد رہی۔ یکم نومبر2019تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 50 لاکھ 64ہزار254گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 769جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 41 ہزار960گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 44لاکھ 25ہزار847گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن   آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2019-20میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 486جننگ فیکٹریاں ا?پریشنل ہیں او ر26لاکھ 79ہزار694گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں یکم نومبر2019تک88ہزار340گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 45ہزار857گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 2لاکھ92ہزار 102گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 1لاکھ50ہزار 121گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2لاکھ 53ہزار274گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 2لاکھ39ہزار958گانٹھ کپاس،  ضلع لیہ میں 1لاکھ15 ہزار540گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ 69ہزار244گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1لاکھ69 ہزار574گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں   5 لاکھ67ہز ار176گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 3لاکھ52ہزار146گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 5لاکھ 30ہزار406گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ ضلع سانگھڑمیں 10لاکھ58ہزار 876گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 1لاکھ 23ہزار229 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 1لاکھ91ہزار370گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز    میں 2لاکھ 57ہزار709 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 2لاکھ 28ہزار 068گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 4لاکھ 5ہزار636گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 86ہزار031گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1 لاکھ93ہزار840گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں ا?ئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک 16لاکھ29 ہزار658 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔
اعدادوشمار