گورنر چودھری سرور کی اہلیہ کی قیادت میں 14این جی اوز کا ”ہیپاٹائٹس فری پنجاب“ مہم کا اعلان 

گورنر چودھری سرور کی اہلیہ کی قیادت میں 14این جی اوز کا ”ہیپاٹائٹس فری ...

  



لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی قیادت میں 14این جی اوزنے”ہیپاٹائٹس فری پنجاب“ کے نام سے مہم شروع کر نے کا اعلان کر دیا،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سکریننگ اور ادویات کی فراہمی کیلئے فری میڈ یکل کیمپس لگائیں جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چو ہدری محمد سرور کی اہلیہ وائس چیئر مین سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرورکی زیر صدارت اس حوالے سے اہم(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

 اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف این جی اوز کے نمائندے اور ڈاکٹرز شر یک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام این جی اوز ہیپاٹائٹس فری پنجاب مہم کے دوران مل کر کام کر یں گی اور وہ علاقے جہاں ہیپاٹائٹس کے مر یضوں کی تعداد زیادہ ہے سب سے پہلے ان علاقوں میں فر ی میڈ یکل کیمپس لگائے جائیں گے اور جن مر یضوں کیلئے ضروری ہوگی ان کو این جی اوز کے تعاون سے مختلف ہسپتالوں میں علاج کی تمام سہولتیں مکمل طور پر فری فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بیگم پروین سرور نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں این جی اوز ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے ملکر کام کر نے جا رہی ہیں، ہیپاٹائٹس کی سب سے بڑی وجہ پینے کا گندہ پانی ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جن سے عوام کو آگاہی دینا بھی وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ہیپاٹائٹس فری پنجاب کی جو مہم شروع کر رہے ہیں انشاء اللہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے،میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ اس مہم کے دوران کسی کی سیکر یننگ ہو یا علاج سب کچھ مکمل طور پر فر ی ہوگا۔

ہیپاٹائٹس فری پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر