وفاقی حکومت سے جلد نجا ت ملنے والی ہے، آگے بہتر ماحول دیکھتا ہوں: وزیراعلٰی سند ھ

وفاقی حکومت سے جلد نجا ت ملنے والی ہے، آگے بہتر ماحول دیکھتا ہوں: وزیراعلٰی ...

  



سیہون(این این آئی)وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے جلد نجات ملنے والی ہے،چھٹکارہ ملنے کے بعد آگے بہتر ماحول دیکھتا ہوں،وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے سبب ہم بھی صوبے کے لوگوں کو نوکریاں نہیں دے سکے ہیں،حکومت نے لوگوں سے روزگار چھینا اور کشمیر کے معاملے پر پہلے ہی حکومت کو ناکامی ملی ہے،تحریک انصاف نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکام حکومت نے لوگوں سے روزگار چھینا ہے، اس نے صوبوں کے پیسے روک دیئے ہیں ہمیں اس حکومت سے جلد چھٹکارا ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ناکامیاں کسی اور کے پلڑے میں ڈال رہی ہے، وزیرِ اعظم صاحب اجلاس میں اٹھ کر کہتے ہیں میں کیا کروں مجھے بتاؤ۔آزادی مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رہبر کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے نمائندے نامزد کیے ہیں، آزادی مارچ سے متعلق جو کچھ ہوگا رہبر کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی صورتِ حال پر بلاول بھٹو کی ہدایت پر فیصلہ کریں گے۔اس موقع پر ایک صحافی نے وزیرِ اعلی سندھ سے سوال کیا کہ مولانا کنٹینر پر اداروں کے خلاف بات کر رہی ہیں جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ اس کا جواب مولانا صاحب اور ان کی جماعت نے دیدیا ہے۔

وزیراعلی سندھ 

مزید : ملتان صفحہ آخر