سلیکٹڈ صاحب آپ کے این آراو نہیں، استعفیٰ کی ضرورت ہے، نفیسہ شاہ 

سلیکٹڈ صاحب آپ کے این آراو نہیں، استعفیٰ کی ضرورت ہے، نفیسہ شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنیز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو عمران خان کے این آراو کی ضرورت نہیں۔ ضرورت صرف عمران خان کے استعفیٰ کی ہے۔ سلیکٹڈ کس خوش فہمی کا شکار ہیں کہ ان سے کوئی این آر او مانگے گا۔ ان کے ہاتھ میں ہے کیا وہ تو صرف کٹھ پتلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سلیکٹڈ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)


سے استعفیٰ کا لفظ سننا چاہتی ہے جو انہیں دینا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی بھگوڑوں کے آسرے میں نہ رہے۔ یہ لوگ وفاداریاں تبدیل کرنے کے ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر آدھے درجس سے زیادہ ایم این ایز شیروانیاں سلوا کر وزیراعظم بننے کے لئے لائن میں کھڑے ہیں۔ کچھ دنوں کے بعد عمران خان سیاسی طور پر تنہا کھڑے ہوں گے۔ 
 نفیسہ شاہ