جشن میلاد النبی ؐ سنی تحریک کے زیر اہتمام ریلی
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) جشن میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد ریلی نکالی گئی جو کہ گھنٹہ گھربازار سے شروع ہو کر کلمہ چوک، کمیٹی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
گولائی، مشرف پلانٹ چوک،الفلاح چوک، ٹریفک چوک، پاکستانی چوک،پتھر بازار گنگن روڈ سے گزرتی ہوئی پورے شہر کا چکر لگاکر مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر تین پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفےٰ قادری، ڈویژنل صدر قاضی ذوالفقار حسین،ضلعی صدر محمد طفیل صدیقی نے کہا کہ بارہ ربیع اول کا مہینہ رحمتوں و برکتوں کا مہینہ ہے جشن ولادت نبی پاکؐ کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم سردار دو جہان نبیوں کے نبی رسولؐ مقبول کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوں اور دنیا آخرت میں اعلیٰ مقام حاصل کریں انہوں نے کہا کہ نبی پاکؐ کی حیات طیبہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے بنی پاکؐ کے احکامات پر عمل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے آج مسلمان اس وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہیں کیونکہ ہم نے سیرت نبیؐ پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے نئی نسل کے بھٹکنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ انہیں اسلام اور رسول مقبولؐ کی ہدایت کا علم نہیں ہے دنیاوی کاموں میں مگن ہوکر دین کی باتوں کو چھوڑ بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے ہم خسارے میں جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کو پورے جوش وجذبے سے مناکر دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے اس موقع پر شرکاء نے بڑے بڑے بینرز پوسٹرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے ریلی میں سٹی صدر نعیم رضا قادری تحصیل صدر محمد ارشاد قادری،سید فرہاد حسین شاہ، قیصر عباس جگنو،ڈویژنل صدر جمعیت علماء پاکستان سردار محمد اسلم خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،محمدنورچشتی محمد افتخار مدنی، محمد سجاد قادری،محمد عمران قادری،محمد سجاد حسین باروی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ریلی