وزیراعلیٰ کی شاہ محمود سے ملاقات‘ ظہور قریشی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس‘ فاتحہ خوانی

  وزیراعلیٰ کی شاہ محمود سے ملاقات‘ ظہور قریشی کی والدہ کے انتقال پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز ر پور ٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی کی رہائش گاہ پر آئے اور انہوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ہمشیرہ اور رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ انہو ں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ پڑھی۔وزیراعلیٰ کچھ دیر وہاں موجود رہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ سابق صوبائی وزیر معین ریاض قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی پیر علی عباس شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے