نواب عاشق حسین کی لاہو رمیں قل خوانی ارکان اسمبلی سیاسی‘ سماجی شخصیات کی شرکت

نواب عاشق حسین کی لاہو رمیں قل خوانی ارکان اسمبلی سیاسی‘ سماجی شخصیات کی ...

  



ملتان (نیوز ر پور ٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلی پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے بڑے صاحبزادے عاشق حسین قریشی مرحوم (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

جو کل رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے-ان کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ادا کی گئی۔ نظامت کے فرائض میاں محمد زاہد نے سرانجام دیئے۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری حافظ عبدالرحمن چشتی آف داتا دربار نے حاصل کی۔ہدیہ نعت حاجی محمد سعید پارٹی نے پیش کی۔مولانا عبدالخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد نے ختم شریف پڑھا۔قل خوانی کی تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے سیاسی‘ سماجی شخصیات‘ مختلف درباروں کے گدی نشینوں‘ صوبائی وزراء اور پارلیمنٹرین سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔جن میں گورنر پنجاب چوہدری سرور‘جہانگیر خان ترین‘وفاقی پارلیمانی سیکرٹرمخدومزادہ زین حسین قریشی‘ رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی‘ رکن صوبائی اسمبلی سید علی عباس شاہ‘وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، علیم خان وزیر اعلی پنجاب کے مشیر سلمان شاہ, سابق وزیر قانون زاہد حامد‘ سابق صوبائی وزیر شاہد کاردار، ملک امجد اقبال نون سابق سفیر، سابق وفاقی وزیر نصیر خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، حامد ناصر چھٹہ، اعتزاز احسن، انتخاب عالم‘لیاقت بلوچ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفے کھر بھی شامل ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قل خوانی میں شرکت کیلئے آنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اوراپنے کزن مرحوم عاشق حسین قریشی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔قبل ازیں صدر مملکت عارف علوی‘ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ گزشتہ روز مرحوم عاشق حسین قریشی کی رہائش گاہ پر آئے جہاں انہوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کے کزن اور عاشق حسین قریشی کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ پڑھی اور غمزادہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم عاشق حسین قریشی کی سماجی و رفاحی خدمات کو سراہا۔

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر