کاروباری برادری کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کریں گے‘عثمان بزدار

کاروباری برادری کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کریں گے‘عثمان بزدار

  



 ملتان (نیوز ر پور ٹر)   وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کے مسائل ان کی مشاورت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ملتان شہر کے لیے سیوریج اور صحت کے حوالہ سے بڑے منصوبے دئیے ہیں جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر شیخ فضل الہی سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اظہر ممتاز (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

ٹیپو بھی ان کے ہمراہ تھے شیخ فضل الہی نے وزیر اعلی پنجاب کو کاروباری برادری کے مسائل سے آگاہ کیا اور شہر کی صورتحال بارے بھی بتایا انہوں نے کہا کہ چھوٹی سطح پر صنعتی یونٹس والوں کے لیے کاروبار میں آسانیاں فراہم کی جائیں اور تمام صوبائی ٹیکسز ون ونڈو کے تحت وصول کئے جائیں تاکہ کاروباری افراد جگہ جگہ یا ادارہ ادارہ ٹیکسز جمع کرانے کی بجائے یکمشت ادائیگی کر کے اپنے کاروبار پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے حائل رکاوٹیں اور مشکلات بھی دور کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے شیخ فضل الہی نے وزیر اعلی پنجاب کو ایوان تجارت وصنعت ملتان کے دورے کی بھی دعوت دی جسے وزیر اعلی نے قبول کرتے ہوئے جلد دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اظہر ممتاز ٹیپو نے بھی وزیر اعلی پنجاب کو کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ کاروباری برادری معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے تاجربرادری کی مشاورت سے حل کریں گے ملتان کا سیوریج کا مسئلہ جلد حل ہو گا اور نشتر ٹو کی بھی جلد تعمیر شروع ہو جائے گی

ملاقات وزیراعلیٰ 

مزید : ملتان صفحہ آخر