مولانا فضل الرحمن کنٹینر پر کھڑے ہوکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں‘ واصف مظہر راں 

مولانا فضل الرحمن کنٹینر پر کھڑے ہوکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں‘ واصف مظہر ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء  میں عوام کی جانب سے مسترد ہونے والے عناصر آج مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر پر نظر آرہے ہیں یہ شکست خوردہ عناصر دہائیوں پر محیط عرصہ اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کے لئیے کچھ نہیں کرپائے لیکن اپنے خاندانوں کی خوشحالی کے لئیے تمام حربے اختیار کرتے رہے ہیں اور آج پھر مولانا کے احتجاجی کنٹینر پر کھڑے ہوکر عوام کو گمراہ کرنے کی لا حاصل کوشش میں مصروف ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

 ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان و تحریک انصاف کو پانچ سال کے لئیے مینیڈیٹ دیا ہے حکومت کی سمت درست ہے امید ہے حکومت کی مثبت پالیسیوں سے بہت جلد مستقل بنیادوں پر عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مہنگائی سے انکار ممکن نہیں ہے لیکن اس کی وجوہات کیا ہیں پچھلے بہتر سال سے اس ملک کو جس طرح بیدردی سے لوٹا گیا ہے اور جس بے حسی سے ملک کے وسائل کو استعمال کیا گیا ہے کسی نے سرے محل تو کسی نے دبئی اور لندن میں فلیٹس بنائے ہیں پاکستان کے عوام کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ممالک منتقل کیا جاتا رہا ہے لیکن آج حکومتی اقدام سے بجٹ خسارہ کم ہوا ہے 2020ء  تک یہ خسارہ صفر ہونے کا امکان ہے اور ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوجائے گا۔

واصف مظہر

مزید : ملتان صفحہ آخر