ٹڈی دل کا ضلع ڈیرہ پر حملہ‘ ہری بھری فصلیں برباد‘ انتظامیہ غائب

        ٹڈی دل کا ضلع ڈیرہ پر حملہ‘ ہری بھری فصلیں برباد‘ انتظامیہ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب دو ہفتوں سے ٹڈی دل کی زد میں ہے ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی ہری بھری فصلیں چٹ ہو گئی ہے لیکن نا اہل وفاقی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

اور صوبائی حکومتوں نے کسانوں کو ٹین بجانے کے بھاشن دینے کے سوا خود کوئی انسدادی اقدامات نہیں اٹھا ئے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ بہاولپور ڈویثرن سے شروع ہو نے والا تین 3)) کلو میٹر چوڑا اور دس (10)کلو میٹر طویل ٹڈی دلو ں کا لشکر اپنی راہ میں آنے والی فصلوں کو چٹ کرتا ہواآگے بڑ ھتا جا رہا ہے۔ دو روز سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں داخل ہو چکا ہے لیکن ابھی تک نہ وفاقی حکومت کے کانوں پر کوئی جوں رینگی ہے نہ ہی پنجاب حکومت نے کوئی انسدادی اقدامات اٹھا ئے ہیں حالانکہ فضائی سپرے کے ذریعے اس آفت پر قابو پا یا جاسکتا ہے لیکن حکمران کسانوں کو ٹین کے ڈبے بجا کر اس لشکر کو بھگانے کے بھاشن دینے کے سوا اکچھ نہیں کر رہے ہیں کیونکہ جنوبی پنجاب ان کی تر جیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔ گے جنوبی پنجاب کو ٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ غریب کسان بے بسی کی تصویر بنے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی ہری بھری فصلیں تباہ ہوتے دیکھ اور آہیں بھر رہے ہیں۔ اویس لغاری نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کے لشکر کے خاتمہ کے لئے فوری فضائی سپرے کر ایا جائے دیگر انسدادی اقدامات کئے جائیں اور متاثرہ کسانوں کو فصلات کا معاوضہ دیا جائے۔
انتظامیہ