اپوزیشن جماعتیں عوام کیلئے جنگ لڑرہی ہیں‘ جاوید اکبر ڈھلوں
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدروسابق ایم پی اے چوہدری جاویداکبرڈھلوں نے کہاہے کہ حکومت ملک کوترقی کی جانب گامزن کرنے کی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
بجائے مسائل پیداکرنے پرتلی ہوئی ہے‘ اپوزیشن جماعتیں عوام کی جنگ لڑرہی ہیں لیکن وزیراعظم کی ٹیم ہی ان کابیڑہ ڈبودے گی۔ٹاؤن ہال اقبال کمپلیکس میں نئی فوڈشاپ(سیورفوڈ) کے افتتاح کے بعد آصف خان‘ راناعرفان ودیگرکے ہمراہ شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہیں بے جاٹیکسزاورمسائل سے نجات دلانے کے لیے حکومت عملی کرداراداکرے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہی ہے اورآئندہ بھی سلسلہ جاری رکھیں گے جمہوریت کادرس پیپلزپارٹی نے دیاجسے موجودہ حکومت سنمبھالنے میں ناکام نظرآرہی ہے اس موقع پرانہوں نے آصف خان کوفوڈشاپ کی مبارکباددی اورنیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔