پروٹیکٹر آف ایمیگرانٹس شہریوں کی خدمت میں سرگرم

پروٹیکٹر آف ایمیگرانٹس شہریوں کی خدمت میں سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) پروٹیکٹر آف ایمیگرانٹس آفس ملتان میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت پروٹیکٹ کیا جاتا ہے بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والا کوئی بھی شخص آن لائن خود اپنی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

رجسٹریشن چیک کر سکتا ہے حکومت پاکستان وزارت سمندر پار پاکستانیز اور بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی خصوصی ہدایت اور کاوش سے اوورسیز پاکستانیز کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے مختلف بنکوں میں الگ الگ جمع کرائی جانے والی فیسوں کو دفتر کے اندر موجود ایک ہی بنک (نیشنل بنک) میں جمع کرانے کی سہولت موجود ہے علاوہ ازیں پروٹیکٹر کرانے کی صورت میں 58 سال سے کم عمر افراد کی 5 سال کے لئے 10 لاکھ روپے کی انشورنس بھی ہو جاتی ہے 5 سال بعد بھی اگر بیرون ملک ملازمت جاری ہو تو صرف 2500 روپے کی ادائیگی پر اگلے 5 سال کے لئے اس کی تجدید بھی ہوسکتی ہے پروٹیکٹر آفس ملتان کے ترجمان کے مطابق پروٹیکٹر آفس میں پروٹیکٹ کروانے والا کوئی بھی شخص ا?ن لائن ویب سائٹ beoc.gov.pk پر خود کی رجسٹریشن چیک کرسکتا ہے نیز پروٹیکٹر کرانے والا ہر شخص قانونی طور پر OPF کا ممبر تصور ہوتا ہے۔ اور اس ممبر شب کی بناء پر فوتگی میں OPF کی طرف سے 4 لاکھ روپے کی امدادی گرانٹ دی جاتی ہیجبکہ انشورنس کی مد میں 10 لاکھ روپے مالی امداد کی جاتی ہے فوتگی کی صورت میں کی جانے والی ادائیگی کی مد میں 2018ء تک 14 ہزار افراد کو 6 ارب روپے سے زائد رقوم ادا کی جا چکی ہیں۔ پروٹیکٹر آفس ملتان میں صاف شفاف طریقے سے اور ایجنٹ مافیا سے پاک گورنمنٹ کی مقرر کردہ فیس 7200 روپے سے پروٹیکٹ کرنے کا بڑا ا?سان پراسس ہے جس کی ا?گاہی کے لئے دفتر سے باہر اور اندر نمایاں طور پر پینافلیکس ا?ویزاں ہیں جس میں پروٹیکٹ کرانے کے طریقہ کار بھی واضح طور پر مشتہر کیا گیا ہے ہمارا مقصد اور نصب العین سمندر پار جانے والے پاکستانیوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے او ر یہ مشن جاری رہے گا۔
سرگرم