گورونانک کی تقریبا ت،سکھ یاتریوں کے وفد لندن اور کینیڈا سے پہنچ گئے

گورونانک کی تقریبا ت،سکھ یاتریوں کے وفد لندن اور کینیڈا سے پہنچ گئے

  



لاہور،مانانوالہ(این این آئی،آن لائن)بابا گورونانک دیوجی کے 550 واں جنم دن کی تقریبا ت شرکت کے لئے پی آئی اے کی پرواز PK758 کے ذریعے 178 سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ لندن سے لاہور پہنچ گیا۔لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی اور منیجر تعلقات عامہ اطہر اعوان نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہے۔سکھ یاتریوں کی لاہور آمد پر پی آئی اے کی جانب سے ائیر پورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے۔سکھ یاتریوں کو لاہور ائیر پورٹ آمد پر پی آئی اے کی جانب سے پھول اور مشروبات پیش کئے گئے۔قبل ازیں بابا گورونانک کے 550 جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے کینیڈا سے سکھ یاتریوں کا جتھہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات اور کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کیلئے ننکانہ صاحب پہنچ گیا یہ جتھہ 20 ستمبر کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے چلا تھا اور 22 ممالک کا سفر کرتے ہوئے 20 ہزار کلومیٹر کا سفر بزریعہ سڑک طے کر کے ننکانہ مانگٹانوالہ چوک پہنچا جہاں پر ضلعی انتظامیہ اور وقف املاک بورڈ کے ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا پاکستان میں آمد پر سکھ یاتری بہت مسرور دکھائی دئیے انکا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر ان کی سیکورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے اور لوگوں کا انکے لئے پیار ناقابل فراموش ہے۔

سکھ یاتری

مزید : ملتان صفحہ آخر