حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق‘دوشیزہ کی خود کشی 

      حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق‘دوشیزہ کی خود کشی 

  



رحیم یار خان‘ نورو پورنگا‘ وہوا‘ مظفر گڑھ (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق جبکہ لڑکی نے کالا پتھر پی کر خود کشی کرلی ہے۔  نیشنل ہائی وے این 5 بیٹ 21 پر لیاقت پور کے رہائشی محمد صادق اپنی بیوی شازیہ مائی اور ساس منظور مائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بھاولپور کی طرف جاتے ہوئے نورپورنورنگابس سٹاپ پر ٹرالر کی ٹکر سے گر گئے جس سے حاملہ  خاتون شازیہ مائی ٹریلر (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کے نیچے آکر کچلی گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ محمد صادق اور دوسری خاتون منطور مائی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ریسکیو1122 نے بھاول وکٹوریہ ہسپتال بھاولپور بھجوا دیاہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تسلی بخش قرار دی جارہی ہے۔  نواحی قصبہ باٹھی کا پندرہ سالہ نوجوان بیزاد خان قیصرانی اپنے 12 سالہ ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر وہوا آرہا تھا کہ بستی درولی کے مقام پر سامنے سے آنے والے ایک اور موٹر سائیکل جسے وہوا کے نواحی قصبہ کوتانی کا نوجوان محمد اسحاق نتکانی چلا رہا تھا سے جاٹکرایا جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر گئے حادثہ اتنا شدید تھا کہ بیزاد خان قیصرانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر وہوا ہسپتال پہنچادیا گیا  روہیلانوالی کے نواحی گاوں بھنڈے والی کی رہائشی لڑکی شمیم بی بی نے کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی۔ لاش وصول کرنے کیلئے روہیلانوالی پولیس نشتر ہسپتال پہنچ گئی  جبکہ لڑکی کے والدین نے ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ کے ذریعے مجسٹریٹ کے پاس لاش کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے کی درخواست دے دی. پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔  ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا کمسن بچہ ہسپتال میں دم توڑگیا۔ خانپورکارہائشی9سالہ کمسن محمد اعجازاپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ تھا کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید ہوگیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود کمسن محمداعجاز جانبرنہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے33افراد جن میں یوسف آباد کارہائشی7سالہ محمدکاشف، ترنڈہ سوائے خان کا10سالہ محمدعلی، وائرلیس پل کا12سالہ عمرفاروق، غوث پور کی22سالہ کنیز فاطمہ، اقبال آباد کی27سالہ ازباء سعید، بابر کالونی کی70 سالہ انورپروین، فیروزہ کا35سالہ بابو چوہان جی، کچہ صادق آباد روڈ کا22 سالہ محمداسحاق، چوک بہادرپورکا25سالہ محمداسحاق، ائیرپورٹ روڈ کا26سالہ محمدراشد، صادق آبادکا24سالہ فاروق احمد، گلشن اقبال کا18سالہ محمد فہد، رحمٰن کالونی کا13سالہ محمدحسنین، کوٹ سمابہ کا25سالہ محمدماجد، فتح پورکمال کا25سالہ محمدخالد اور راجن پورکارہائشی35سالہ غلام عباس وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثات 

مزید : ملتان صفحہ آخر