جام پور: قتل مقدمہ‘ مجرم کو عمر قید‘1لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

جام پور: قتل مقدمہ‘ مجرم کو عمر قید‘1لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جام پور( نامہ نگار)  ماڈل ٹرائل کورٹ جام پور نے دو قتل   مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ تھانہ ہڑند کے دو سال پرانے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد  کیا گیا چیف جسٹس پنجاب سردار شمیم کے حکم پر عوام کو فوری انصاف فراہم کرتے ہوئے ماڈل ٹرائل کورٹ جام پورکے جج ایڈیشنل سیشن جج جام پور محمد رضوان عارف نے ہفتہ کے روز تھانہ سٹی جام پور کے مقدمہ نمبر108/19بجرم 302کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان فہیم اکبر۔ عبدالروف۔ عرفان۔ کو (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)


بری کر دیا ہے۔ ملزمان نے صابر حسین ولد غلام علی قریشی کو ذاتی عناد کی وجہ سے قتل کر دیا تھا۔ اور لاش کو انڈس روڈ کے قریب پھینک دیا تھا۔ اسی طرح تھانہ ہڑند کے مقدمہ نمبر62/18بجرم 302ملزم اختر حسین نے توں تکرار گھاس کاٹنے پر نسیم بی بی کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے حیات ولد جیٹھا کی مدعیت میں ملزم اختر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج کرکے کیس عدالت بھیج دیا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد رضوان عارف نے وکلاء کے دلائل اور قانون کے مطابق فیصلہ سناتے ہوئے ختر حسین کو   عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ کا حکم سناد یاہے۔
سزا