خان گڑھ: نادر آفس آج سے بحال‘ لوگوں میں خوشی کی لہر
مظفرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کی کاوش سے ایک سال سے بند نادرا آفس خانگڑھ 4 نومبر کو دوبارہ جدید طرز سے اپنا کام شروع کردے گا اس ضمن میں نوابزادہ افتخار احمد خان نے نادرا آفس خانگڑھ کی دوبارہ بحالی کرائی جس سے این اے 184 مظفرگڑھ کی لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کو شناختی کارڈ ' ب فارم سمیت دیگر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
سہولیات کی فراہمی شروع کردی جائے گی جبکہ حلقہ کی عوام گزشتہ ایک سال سے مظفرگڑھ طویل سفر کر کے ذلیل و خوار تھی عوامی شکایات پر ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے نادرا آفس خانگڑھ کو جدید طرز پر دوبارہ بحال کرا دیا بحالی کی اطلاع ملتے ہی حلقہ کی عوام نے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کی رہائش گاہ سیف نگر خانگڑھ پہنچ گئے
بحال