نشتر: ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5ہوگئی‘ متعدد افراد ڈسچارج 

  نشتر: ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5ہوگئی‘ متعدد افراد ڈسچارج 

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی) نشتر ہسپتال ملتان کے  آئی سولیشن وارڈ میں ڈینگی میں مبتلا  زیر علاج مریضوں کی تعداد 5 ہو گئی،شبہ میں 1 مریض زیر علاج تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

 آئی سولیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں گزشتہ روز (اتوار) کو 1 نئے مریض کو منتقل کیا گیا جس کی رپورٹ کا انتظار ہے،جبکہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں مجموعی طور پر ڈینگی کا شکار زیر علاج مریضوں کی تعداد 5 رہ گئی ہے،جبکہ شبہ میں ایک  مریض زیر علاج  ہے،ادھر ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق نشتر ہسپتال سے ڈینگی کے شکار 159 مریض اب تک صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں، جبکہ بیشتر مریض لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے مرض کا شکار ہو کر ملتان نشتر ہسپتال پہنچے ہیں 

ڈسچارج 

مزید : ملتان صفحہ آخر