ملتان میں نان سٹاپ ڈاکے‘ چوریاں‘ پولیس لاپتہ 

        ملتان میں نان سٹاپ ڈاکے‘ چوریاں‘ پولیس لاپتہ 

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

مطابق نیوملتان پولیس کے علاقے میں سات ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر محمد جاوید سے ایک لاکھ 25ہزارروپے اور دوسرے شخص سے 15ہزارروپے چھین لئے شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں سبزی منڈی کے قریب دو ں ڈاکوؤں نے محمد عمران سے موٹرسائیکل اور دس ہزار روپے چھین لئے قطب پور پولیس کے علاقے میں احمد جمیل سے آٹھ ہزار روپے اور زکریا پولیس کیعلاقے میں محمد سہیل کی جیولری شاپ سے دو تولے سونا چھین کر فرار ہوگئے کینٹ پولیس کے علاقے سے حسیب کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد طیب کی کار، شاہ شمس پولیس کے علاقے سے عدیل اور دیگر 8افراد کے موبائل فون سیٹ، جلیل آباد پولیس کے علاقے سے محمد علی کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کیعلاقے سے تاجور امین اور دیگر 15افراد کے موبائل فون سیٹ، زکریا پولیس کیعلاقے میں ضیا الحق کی مل سے ایک لاکھ 20ہزار روپے مالیت کا سامان، کوتوالی پولیس کے علاقے سے محمد اعجاز کے گھر سے 6لاکھ 80ہزار روپے مالیت کا سامان اور صدر پولیس کیعلاقے میں امیر نواز کے گھر سے دو موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے اختر والی پلی کے رہائشی نذر حسین نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ الطاف، خالق اور اشرف بی بی  وغیرہ نے اس کیگھر سے تین لاکھ روپے مالیت کیزیورات ونقدی چوری کر لی ہے دہلی گیٹ پولیس کے علاقے سے مہران سعید اور آکاش کے موٹرسائیکل، حرم گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد عثمان صدیقی کا موٹرسائیکل، بوہڑ گیٹ پولیس کیعلاقے میں جہانگیر احمد کی دکان سے چار لاکھ 34ہزار روپے چوری کر لئے گئے  گلگشت کالونی سے نامعلوم چور لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والی واردات میں چورایک الیکٹرانکس کی  دکان میں داخل ہوئے ملزمان  15 لاکھ روپے کا سامان اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی لے گئے۔جنہوں نے تالے توڑنے کے بعد سٹور کے اندر لگے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے بند کئے۔اور پھر واردات کی۔سیکورٹی گارڈ بھی موقع سے غائب تھا۔بیرونی حصے کی فوٹیج کو تفتیش کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

لاپتہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر