اقتدار کی ”کرسی“ مولانا کی پہنچ سے بہت دور ہے،ہمایوں اختر

 اقتدار کی ”کرسی“ مولانا کی پہنچ سے بہت دور ہے،ہمایوں اختر

  



لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان دور بین سے اجتماع کے شرکاء کونہیں بلکہ ”اقتدار کی کرسی“ کو دیکھنے کی کوشش کررہے تھے جو ان کی پہنچ سے بہت دور ہے۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

والے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے ہمایوں اخترخان  نے کہا کہ اپوزیشن رہنما ہاتھ باندھ کرمولانا فضل الرحمان کے پیچھے کھڑے ہیں اس لئے رہبر کمیٹی کو چاہیے کہ مولانافضل الرحما ن کوعلامتی طور پرہی وزیر اعظم کامشترکہ امیدوار نامزدکر دے سارے مسائل حل ہوجائیں گے،انتشارمارچ والوں کو عوام سے کوئی پذیرائی نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ رہبرکمیٹی میں موجود جماعتیں بھی مولانافضل الرحمان کے ایجنڈے سے آگاہ نہیں اور یہ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ مولانافضل الرحمان نے سارے پتے اپنی چھاتی کے ساتھ کررکھے ہوئے ہیں۔ مولانافضل الرحمان کئی روز تک سڑکوں پر ہیں لیکن ملک اور عوام کو درپیش مسائل پر بات کرنے کی بجائے صرف حکومت اوراداروں کودھمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔

ہمایوں اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر