پاکستانی فوج اورعوام نے کشمیریوں کو کبھی مایوس نہیں کیا،سردارعتیق احمد

پاکستانی فوج اورعوام نے کشمیریوں کو کبھی مایوس نہیں کیا،سردارعتیق احمد

  



کوئٹہ(این این آئی)سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیرسردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اورعوام نے کشمیرویوں کو کبھی مایوس نہیں کیا،بھارت کشمیریوں کی آواز دباناچاہتاتھا لیکن آج ان کی آواز ملک بھر اوربلوچستان کے کونے کونے تک پہنچ گئی ہے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیرعلاقائی و نظریاتی سمیت ہراعتبار سے پاکستان کاحصہ ہے۔ان خیالات کا(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

 اظہار انہوں نے آزادی و یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کے زیراہتمام بوائے سکاوٹس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں سابق وزیراعلی نواب غوث بخش،پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی اموردھنیش کمار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے اور خطاب کیا۔سابق وزیراعظم آزاد جموں کا کہناتھا کہ بھارت نے عالمی دنیا کومسئلہ کشمیرکے حوالے سے گمراہ کیاہے، جلسوں اورسیمینارزکے انعقاد سے مسئلہ کشمیراجاگرہوگا، کشمیر میں 90 دن سے نظام زندگی متاثر اورمفلوج ہے90دن سے کشمیر میں محاصرہ ہے ہسپتال،سکول اوربازاربند ہیں کشمیر میں بھارتی بربریت اور ظلم وجبر جاری ہے کشمیریوں کا ہتھیارپاکستان کے ساتھ جذبات اورمحبت ہے۔

عتیق احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر