میلاد ریلی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات   انتظامیہ بھی متحرک‘ گاڑیوں کی بھرپور سجاوٹ

میلاد ریلی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات   انتظامیہ بھی متحرک‘ گاڑیوں کی ...

  



 ملتان (سٹی رپورٹر)مرکز ی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیر اہتمام 28ویں سالانہ میلاد ریلی کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

تھے جبکہ مختلف تنظیموں کے رضا کاروں نے بھی سیکورٹی کے انتظاما ت سنبھالے جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے میلاد ریلی کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤں کے انتطامات کئے گئے تھے۔مرکز ی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیر اہتمام 28ویں سالانہ میلاد ریلی کے موقع پر بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے خوبصورت اور لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ انہوں نے ہاتھوں میں سبز پرچم تھامے ہوئے تھے۔ مرکز ی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیر اہتمام 28ویں سالانہ میلاد ریلی میں شرکاء پیدل چلتے رہے جبکہ شرکاء کی کثیر تعداد بگھیوں، موٹر سائیکل، رکشاؤں، ٹرالوں، گاڑیوں، اونٹ گاڑیوں پر بیٹھ کر شریک ہوئے جنہوں نے اپنی اپنی گاڑیوں کو خوبصورت اندا ز میں سجایا ہوا تھا۔شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے یہ میلاد ریلی ۲۱ ربیع الاول سے قبل نکلنے والی ملتان شہر کی سب سے بڑی میلاد ریلی بن گئی۔جس میں بلاشبہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سجاوٹ 

مزید : ملتان صفحہ آخر