پشاور رپیڈ بس منصوبہ، حیات آباد، ڈبگری اور حاجی کیمپ میں ڈپوز کے تعمیراتی کام مکمل 

    پشاور رپیڈ بس منصوبہ، حیات آباد، ڈبگری اور حاجی کیمپ میں ڈپوز کے تعمیراتی ...

  



پشاور(آن لائن)پشاور ریپڈ بس منصوبے میں حیات آباد، ڈبگری اور حاجی کیمپ میں ڈپوز کے تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے بی آر ٹی گاڑیوں کو محفوظ بنانے کے لئے ائیر پورٹس کی طرز پر ان کے ہینگرز بھی قائم کئے جا رہے ہیں ڈپوز کی سیکیورٹی کے لئے خفیہ کلوزکیمرے کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہیں 32سٹیشنوں پر پانی کی فراہمی کے لئے بورنگ کاکام بھی مکمل کر لیاگیا ہے جس کے بعد پانی کی فراہمی لیٹرینز کو کرنا شروع کردی گئی ہیں ریچ ٹو، تھری اور ون میں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

 دیگر اسٹیشنوں پر خود کار ٹکٹ مشین، فیئر گیٹ، اور آئی ٹی سسٹم کی تنصیب بھی شروع کرنے کا عمل شروع کردیاہے چمکنی کے بعد حاجی کیمپ، گلبہار،ہشتنگری، فردوس پر سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہیں گلہار انڈر پاس کی ترئین و آرائش کاکام بھی شروع کردیاگیاہے فردوس انڈر پاس پر کام مزید تیز کردیا ہے اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے،ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

ر ریپڈ بس منصوبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر