ٹرین حادثہ‘ زخمیوں کو علاج کی  بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے  کوشاں ہیں‘ ڈی ایس ریلوے ملتان 

  ٹرین حادثہ‘ زخمیوں کو علاج کی  بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے  کوشاں ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داود پوتا نے کہا ہے کہ سانحہ تیزگام کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں،جبکہ ریلوے ہسپتال (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

کے میڈیکل آفیسرز دن رات ہسپتالوں میں موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر میڈیکل آفیسر ریلوے ڈاکٹر سید عبدالسمیع نے ڈی ایس ریلوے ملتان کو زخمیوں کے علاج معالجے اور انکی موجودہ حالت سے متلعلق بریفنگ دی،دریں اثناء ڈی ایس ریلوے امیر محمد داود پوتا نے زخمیوں کی عیادت کے بعد انکی خیریت دریافت کی اور لواحقین کو یقین دلوایا کہ ریلوے افسران اور ڈاکٹرز دن رات موجود ہیں تاکہ کس بہی قسم کی شکایات کی صورت میں فوری ان سے رابطہ کیا جا سکے

ڈی ایس ریلوے 

مزید : ملتان صفحہ آخر