سانحہ تیز گام‘ نشتر برن یونٹ میں زیر علاج 4زخمیوں کی حالت میں معمولی بہتری 

سانحہ تیز گام‘ نشتر برن یونٹ میں زیر علاج 4زخمیوں کی حالت میں معمولی بہتری 

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی) سانحہ تیزگام کے نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں زیر علاج چار زخمی مریضوں کی حالت میں معمولی بہتری آرہی ہے  ایک مریض کا  جنرل سرجری وارڈ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

 میں علاج جاری،مجموعی طور پر پانچ زخمی تاحال نشتر ہسپتال زیر علاج تفصیل کے مطابق سانحہ تیز گام کے 9 زخمی نشتر ہسپتال میں زیر علاج تھے،جس میں سے پینتالیس سالہ لیاقت نے دو روز قبل دم توڑ دیا تھا،جبکہ 3 زخمیوں زاہد اختر اور کاشف کو بھی دو روز قبل ڈسچارج کر دیا گیا تھا،جبکہ برن یونٹ میں زیر علاج 46 سالہ عبدالرحمن 32 سالہ رضوان 36 سالہ مختیار اور 36 سالہ رفیق کی حالت میں بھی معمولی بہتری آئی ہے تاہم فی الحال چاروں زخمیوں کو  برن یونٹ کے انتہائی نگہداشت میں ہی رکھا گیا ہے،جبکہ  25 سالہ شہزاد  کا جنرل سرجری وارڈ نمبر پانچ میں علاج جاری ہے،جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے،ادھر گزشتہ جمعرات کی رات  برن یونٹ میں زیر علاج عبدالرحمن کو اپنے لاپتہ بیٹے 15 سالہ محمد عمر کی تلاش ہے زخمی مریض کے مطابق وہ اور اسکا بیٹا اکٹھے ٹرین میں سوار ہوئے تھے حادثے کے بعد سے بیٹا لاپتہ ہے۔

علاج 

مزید : ملتان صفحہ آخر