ڈی ایس ٹیکنیکل محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر شاہد کا نشتر کا دورہ‘ ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت
ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ڈی ایس ٹیکنیکل کا نشتر ہسپتال کا دورہ،سانحہ تیز گام کے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)
زخمیوں کی عیادت اور دی جانے والی علاج کی سہولیات سے متعلق جائزہ لیا،تفصیل کے مطابق ڈی ایس ٹیکنیکل محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر شاہد نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اس دوران وارڈ نمبر 5 میں زیر علاج سانحہ تیز گام کے زخمی شہزاد کی عیادت کی اس موقع پر سینئر سرجن ڈاکٹر عبدالمنان نے انہیں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا بعدازاں ڈی ایس ٹیکنیکل نے برن یونٹ میں زیر علاج چار زخمیوں کی بھی عیادت کی اور لواحقین سے دی جانے والی علاج کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا،اس موقع پر زخمیوں اور لواحقین نے علاج کی دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا
عیادت