آرٹسٹوں کی تخلیق کی نمائش امن کا پیغام دیتی ہے، سعیدغنی

آرٹسٹوں کی تخلیق کی نمائش امن کا پیغام دیتی ہے، سعیدغنی

  



کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہاہے کہ آرٹسٹوں کے فن پارے وہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے انسانوں کو پھولوں اور محبت کے ساتھ جوڑا جاتا ہے،آرٹسٹوں کی تخلیقات کی نمائش کے ذریعے امن کا پیغام اہمیت رکھتا ہے، دنیا میں آج ہر طرف جنگ و جدل، خون ریزی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

 ہو رہی ہے ایسے ماحول میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہر روز آرٹسٹوں کی پینٹنگز اور مصوری کی نمائشوں کا انعقاد قابل تعریف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کرچی میں منعقدہ کامران حامد اور راشد امین کے اسٹون کَروِنگز سے بنے ہوئے مجسموں کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جتنی چیزیں دیکھیں اس میں کہیں نہ کہیں کوئی بُلیٹ، کوئی میزائل، کوئی گرینیڈ ہے لیکن اس کے ساتھ جو ارد گرد پھول امن کا پیغام دے رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ بڑی خوشی کی بات ہے آرٹس کونسل کراچی مثبت انداز میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم ہتھیار اٹھانے کے بجائے پھولوں کی خوشبو کو آگے بڑھائیں۔ ان دو نوجوانوں نے بڑی محنت سے اس پر کام کیا ہے جو تعریف کے قابل ہے۔ صد رآرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے کہا کہ یہ نمائش بنیادی طور پر جنگ اور ہتھیار کے خلاف ہے جوکہ انسانیت کے خلاف ہی استعمال ہوتاہے۔ اسٹون کَروِنگز ایک نایاب کام ہے، اب چند لوگ ہی رہ گئے ہیں جو پتھر اور میٹل پر کام کررہے ہیں جن میں شاہد رسام، کامران حامد اور راشد امین ہمارے ملک میں ایک نمائندہ حیثیت رکھتے ہیں۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اٹلی کا سفارتخانہ کلچر کے شعبے میں وزارت ثقافت سندھ کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ مجھے اس نمائش میں آنے کا بہت شوق تھا اس میں جو امن کا پیغام دیا گیا اس نے مجھے بہت متاثر کیا۔تقریب میں ایم پی اے قاسم سومرو، کاشف گرامی، فرخ شہاب، ڈاکٹر ہما میر،ندیم ظفر شاہد رسام کے علاوہ ملک کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پرصوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی اور صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے اٹلی کی قونصل جنر ل اینا روفینو کو گلدستہ پیش کیا۔

سعید غنی

مزید : ملتان صفحہ آخر