کراچی، بیٹوں نے ڈنڈے مار کر باپ کو ابدی نیند سلادیا 

کراچی، بیٹوں نے ڈنڈے مار کر باپ کو ابدی نیند سلادیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں وائی فائی کا پاس ورڈ (خفیہ کوڈ)چرانے کے معاملے پر ایک شخص نے باپ اور بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق قائد آباد کے رہائشی قاسم نامی شخص نے ڈیڑھ ماہ قبل ہونے والے جھگڑے کے بعد مقتول فاروق کے چھوٹے بیٹے عنان کو وائی فائی پاسورڈ چوری کرنے پر قتل کی دھمکی دی تھی۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول باپ اور بیٹے حارث کو قتل کرنے میں قاسم کا ہی ہاتھ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)


ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی جو جامعہ کراچی میں بی اے کا طالب علم ہے جبکہ اس کا مقتول والد فاروق ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے گولی مار میں بیٹیوں نے دوست کے ساتھ مل کر اپنے سگے باپ محمد رحیم کو موت کی ابدی نیند سلادیا۔ پولیس حکام کے مطابق پاک کالونی تھانے میں مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ محمد رحیم کے قتل کے وقت مکان میں 7 افراد موجود تھے، دونوں بیٹیوں نے اپنے دوست (شفیق)کی مدد سے گھر والوں کو باورچی خانے میں بند کیا اور پھر مقتول کے سر پر ڈنڈے مار کر قتل کیا۔
کراچی،قتل