شالیمار ٹرین میں پانی نہ ہونے پر مسافروں کاشدید احتجاج،ٹرین کو روک لیا 

 شالیمار ٹرین میں پانی نہ ہونے پر مسافروں کاشدید احتجاج،ٹرین کو روک لیا 

  



لاہور(این این آئی)ریلوے کیرج عملہ کی غفلت کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ٹرین میں پانی نہ ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور ٹرین کو نہ چلنے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی جانے والی شالیمار ٹرین کی کوچ نمبر 2،3اور4 میں پانی نہ ہونے کے باعث مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور ٹر ین کے انجن کے آگے آ کر ٹرین کو چلنے سے روک دیا۔بعد ازاں مسئلہ حل ہونے پر ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔

شالیمار ٹرین

مزید : پشاورصفحہ آخر