غلام خا ن روڈ بند ہونے کیوجہ سے ملک کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہاہے

غلام خا ن روڈ بند ہونے کیوجہ سے ملک کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہاہے

  



بنوں (نمائندہ خصوصی)غلام خا ن روڈ بند ہونے کی وجہ سے ملک کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہاہے بین الاقوامی چلغوزہ کے تاجر ملک لائیر خان وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ غلام خا ن روڈ کی بندش کی وجہ سے چلغوزہ کا کاروبار پاکستان سے افغانستان منتقل ہورہاہے اس کی وجہ سے ملک کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہورہاہے دوسری بات یہ ہے کہ جو مال غلام خان روڈ پر آتا ہے تو وہاں کے کسٹم کا عملہ تاجر کو بے جا تنگ کررہاہے اور ناجائز پیسے لے رہاہے اس کی وجہ سے تاجروں کو بھی اور پاکستان کو بھی نقصان پہنچ رہاہے اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورے شمالی وزیرستان کے موقع پر ہم نے تمام تر مسائل اس کے سامنے رکھیں اور اُنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اُنہوں نے آخرمیں وزیر اعظم عمران خان, وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے ہمارے مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے,

مزید : پشاورصفحہ آخر