ضلع خیبر کی تین تحصیلوں کے پریس کلبوں کا گرینڈ اجلاس
ضلع خیبر (بیورورپورٹ) ضلع خیبر کی تین تحصیلوں کے پریس کلبوں کا گرینڈ اجلاس، اجلاس میں ضلع خیبر کی یونین بحالی کے حوالے سے تحصیل جمرود، تحصیل لنڈی کوتل، اور تحصیل باڑہ کے صحافیوں پر مشتمل مشاورتی کونسل بنائی گئی جو ضلع خیبر کی سطح پر تین تحصیلوں کا یونین بنا ئے گی اجلاس میں باڑہ پریس کلب کے صدر خیال مت شاہ آفریدی، جمرود پرس کلب کے صدر اول شیر آفریدی اور لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اجلاس میں ضلع خیبر کے صحافیوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ گزشتہ مہینے لنڈی کوتل پریس کلب پر لیویز اہلکار قمندان آفریدی کی چڑھائی پر ڈی پی او خیبر نے انہیں معطل کیا تھا جبکہ ان کے معطلی کے باوجود وہ اپنے عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں اور اب بھی بھی بطور اے ایس آئی اپنی ڈیوٹی نبھارہا ہے، جمرود پریس کلب کے صدر اول شیر آفریدی، لنڈٰ کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران آفریدی اور باڑہ پریس کلب کے صدر خیال مت شاہ آفریدی نے اپنے اپنے خیالات میں کہا کہ ڈی پی او خیبر کے معطلی کے نوٹیفیکیشن کے باوجود قمندان آفریدی اے ایس آئی عہدہ چھوڑنے سے انکاری ہیں جو کہ نہایت افسوس ناک ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے سی سی پی او پشاور سے ملاقات کرینگے ان کا کہنا تھا کہ اس مشاورتی کونسل کی کوششوں سے جلد ہی ضلع خٰبر کی جرنلسٹ یونین بحال ہو گی جس سے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی ان کا مطالبہ تھا کہ لنڈی کوتل پریس کلب پر مقامی خاصہ دار فورس کی چڑھائی قابل مزمت ہیں اور ڈی پی او کے احکامات نہ ماننے پر انہیں تشویش ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اہلکار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ قانون اور آئین کی بقاء اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے ۔