غیر قانو ن طور پر گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن، 23کنکشن منقطع

غیر قانو ن طور پر گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن، 23کنکشن منقطع

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)جنرل منیجرسوئی ناردرن گیس پائپ لائن پشاورتاج علی خان  کے احکامات کی روشنی میں SNGPLکی ٹاسک فورس ٹیم کی FIAپشاورضلعی انتظامیہ اورمقامی پولیس کے تعاون سے غیر قانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف صوبے کے مختلف اضلاع میں بلاامتیازآپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان سوئی گیس نے کہاہے کہ ٹاسک فورس کی بلاامتیازآپریشن کے دوران شادی ہالوں،پاؤرجنریشن یونٹس،ہوٹلزاورتندروں کے 23 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ پشاورکے ملحقہ علاقوں اچینی،سفیدڈھیری،سربند،سنگو،پشتخرہ،لنڈی اخون احمد،لنڈی یرغجو،اچر،بہادر کلے،بازیدخیل،احمدخیل،کگہ ولہ، مروزو،گڑھی نیب خان،بڈھ بیر،ارمڑ،پھندو،چمکنی،جھگڑا،وڈپگہ سمیت چارسدہ روڈاوردلزاک روڈکے ملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران ٹاسک فورس ٹیم نے 16870فٹ غیرقانونی پائپ لائن،1780غیرقانونی سوئی گیس کنکشنزاور 970ٹمپرڈ میٹرزمنقطع کردیئے۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس تیفٹ کنٹرول اینڈریکوری ایکٹ2016کے تحت 74ملزمان کیخلاف FIRsدرج کریئے گئے۔علاوہ ازیں چارسدہ روڈاوردلزاک روڈپرٹاسک فورس ٹیم نے نجی طورپرتیارکردہ رہائشی سکیم کے کنکشنز بھی منقطع کردیئے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ چارسدہ میں ٹاسک فورس ٹیم نے آپریشن کے دوران 171غیرقانونی کنکشنزجبکہ مٹہ مغل خیل،رجڑ،تورنگزئی، دولت پورہ، شیرپاؤ اورملحقہ علاقوں میں 412ٹمپرڈمیٹرزبھی منقطع کردیئے جہاں پرملزمان کیخلاف 2ایف آرئی آرزدرج کردیئے گئے جبکہ باقی5ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں دیدی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کرک میں سوئی گیس کے غیرقانونی کنکشن کیخلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ہیڈآفس کے ٹاسک فورس ٹیم، پراجیکٹ ڈیپارٹمنٹ کرک اورSNGPLپشاورٹیم نے پلاسٹرآف پیرس کے20غیرقانونی ڈائریکٹ بائی پاس و پاؤر جنریشن یونٹس اورہوٹلوں کے کمرشل گیس کنکشنز کے 6غیرقانونی کنکشن منقطع کرکے ان پلاسٹرآف پیرس اورپاؤجنریشن یونٹس مالکان راشد علی،جمیل الرحمان،آصف اللہ، عبدالصمد ولد اسدبادشاہ،سیف اللہ،حفیظ،ممتاز عالم ولد عالم خیل،ریاض،محمدسلیمان ولدصوبیدار،محمدعاشق،بدی الزمان،سردارولدگل نیب،تاج عالم ولدعالم خیل،انورسلطان،مشتاق،ظفراقبال ودیگر کیخلاف 26ایف آئی آرز درج کردیئے گئے۔علاوہ ازیں ضلع کرک وملحقہ علاقوں میں ٹاسک فورس ٹیم نے413غیرقانونی پائپ لائنزبھی منقطع کردیئے۔اسی دوران ٹاسک فورس نے ضلعی انتظامیہ بنوں،کوہاٹ،ڈی آئی خان اور لکی مروت کیساتھ آپریشن کے دوران291ڈائریکٹ گیس پائپ لائن کنکشنزاور632ٹمپرڈمیٹرزمنقطع کرکے 29ملزمان کیخلاف FIRsدرج کردی گئیں۔ ترجمان نے کہاکہ ان آپریشنزکے دوران374ملین روپے کی469-MMCFوالیوم کاکھوج لگایاجس کے باعث دیگر صارفین متاثرہورہے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر