اداروں میں اصلاحات اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہیں، شفقت اللہ

 اداروں میں اصلاحات اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہیں، شفقت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے سابق ضلع کونسل کے رُکن شفقت اللہ خان خوئیدادخیل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اداروں میں اصلاحات اپوزیشن جماعتوں سے ہضم نہیں ہورہاہے اپوزیشن جماعتیں جتناشور مچاسکتی ہے مچائے احتساب ہرصورت جاری رہے گاجے یوآئی (ف)کادھرنااقتدراحاصل کرنے کے لئے ہے نہ کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے ہیں‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہاکہ ملک میں چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کی وجہ سے سابق حکمرانوں نے ملک کی معیشت کابیڑہ غرق کردیاجس کاخمیازہ آج قو م بھگت رہی ہے ملک میں خودساختہ مہنگائی کاراج ہے جس کے ذمہ دارسابق حکمران ہے اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدارسنبھالتے ہی ملک میں احتساب کاعمل شروع کردیاتھاتاکہ ملک سے باہرمنتقل کی گئی دولت دوباروطن واپس لایاجائے اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کئے گئے احتسابی عمل پراپوزیشن جماعتیں نہ صرف چیخ رہی ہے بلکہ اُنہوں نے مارچوں اوردھرنوں کاسلسلہ شروع کردیاہے کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ عنقریب وہ بھی جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اُنہوں نے مزید کہاکہ ملک میں ہرصورت ساحتساب کاعمل جاری ہے گااپوزیشن جماعتیں جتنے دھرنے دیں اُنہوں نے کہاکہ جے یوآئی (ف)اقتدارکے بھوکے ہیں اس لئے وہ ملک میں ہنگاموں پراُترآئی ہے۔