لنڈیکوتل‘ رات کی تاریکی میں راکٹ گولے فائر‘ جانی نقصان نہیں ہوا

لنڈیکوتل‘ رات کی تاریکی میں راکٹ گولے فائر‘ جانی نقصان نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع خیبر (بیورورپورٹ) تحصیل لنڈی کوتل گیریژن پر نامعلوم سمت سے رات کے وقت دو راکٹ گولے فائر ہوئے جن ٓمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، راکٹ گولوں سے آرمی کیمپ میں ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے، سیکورٹی فورسز نے علا قہ کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دی، سیکورٹی فورسز نے علاقے میں چیکنگ کے انتظامات سخت کئے ہیں سیکورٹی زرائع کے مطابق پہلا راکٹ گولا رات تین بجے حمزہ بابا کمپلکس گراؤنڈ سے فائر ہوا جو نیک عالم کے مکان کی دیوار پر جا لگا  جبکہ دوسرا راکٹ تین بج کر تیس منٹ پر فائر ہوا جو بالم مسیح نامی شخص کے مکان میں آگرا  سیکورٹی فورسز نے سرچ اپریشن میں ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔