ہوپ ضلع مردان کے زیر اہتمام مقابلہ نعت خوانی 6 نومبر کو منعقد ہو گی‘ انجینئر مدثر
رستم(تحصیل رپورٹر) ہوپ ضلع مردان کے زیراہتمام مقابلہ نعت خوانی 6 نومبر بروز بدھ منعقد ہوگی ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن (ہوپ) تحصیل مردان کے جنرل سیکرٹری انجینئر محمد مدثر نے کہا ہے کہ ہوپ ضلع مردان کے زیر اہتمام مقابلہ نعت خوانی انصار اسلامک پبلک سکول موسم کورونہ پارہوتی مردان میں بدھ6 نومبر کو منعقد ہوگی جسمیں ضلع بھر میں پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ اور طلباء شرکت کرینگے جبکہ مہمان خصوصی ہوپ کے صوبائی صدر ممتاز ماہر تعلیم عقیل رزاق ہونگے۔