آزادی مارچ کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے: طارق نصیر

آزادی مارچ کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے: طارق نصیر

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماطارق سعیدخان میدادخیل نے کہاہے کہ آزادی مارچ اسلام آبادمیں مولانافضل الرحمن کی تقریرسے ثابت ہوگیاکہ آزادی مارچ کامقصد مسئلہ کشمیرسے تو جہ ہٹانے کی سازش ہے وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی مائی کالعل ملک کمزورنہیں کرسکتاہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزایک تقریب کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ پچھلے سترسال سے ملک پرباریاں لینے والے مسلط تھے اُنہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں اورصرف یہی نہیں بلکہ اُنہوں نے عوام کی حقوق پرڈاکہ ڈال کرقومی دولت کوبیرون ممالک منتقل کیاجس کاخمیازہ آج عوام بھگت رہی ہے اُنہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے پچھلے عام انتخابات میں باریاں لینے والوں کومستردکرکے عمران خان کوبھاری مینڈیٹ دے کرکامیاب کیااُنہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پچھلے ایک سال سے عوام کی فلاح وبہبودکے لئے جواقدامات اُٹھائے ہیں وہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی اُنہوں نے کہاکہ احتجاج ہرشہری کاقانونی حق ہے تاہم ملک میں انتشارپھیلانے کی اجازت کسی کونہیں دیں گے اورحکومت قانون کوہاتھ میں لینے والوں کاراستہ روکیں گی اُنہوں نے مزیدکہاکہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران نے حکومت کے پہلے سال میں اپنی انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنانے پرکام شروع کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر