لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن آج  سے کوئٹہ میں کیسز کاسماعت کرے گا  

  لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن آج  سے کوئٹہ میں کیسز کاسماعت کرے ...

  



کوئٹہ(آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن آج سے کوئٹہ میں بلوچستان سے لاپتہ افراد کی کیسز کاسماعت کرے گا پانچ روزہ سماعت کے دوران 62کیسز سنے جائیں گی محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کمیشن آج سے 8نومبر تک سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کرے گا کمیشن کی سربراہ بلوچستان ہائیکورٹ کے (ر)جج فضل الرحمان کرینگے کمیشن 5روز کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کی کیسز کی سماعت کرے گا سب سے زیادہ کیسز کا تعلق خضدار سے ہے کوئٹہ کے 10،قلات کے 6،مستونگ کے 5،چاغی کے 4،آواران کے 3،قلعہ عبداللہ کے 3،سکندر آباد کے 2،کیچ کے 2،کچی کے 2کیسز بھی سنے جائیں گے۔

لاپتہ افراد

مزید : پشاورصفحہ آخر