وزیر اعظم باعزت طور پر مستعفی ہو جائیں گے‘ انور حیات 

وزیر اعظم باعزت طور پر مستعفی ہو جائیں گے‘ انور حیات 

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یوآئی کے رُکن صوبائی اسمبلی حاجی انورحیات خان نے کہاہے کہ قوم نے جے یوآئی کے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کرکے سلیکٹڈوزیراعظم عمران خان پرعدم اعتمادکااظہارکردیاہے وزیراعظم عمران خان کوچاہئے کہ وہ باعزت طریقے سے مستعفی ہوجائے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزاسلام آباد سے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے حکومت کی دوغلی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دھمکیاں دی جارہی ہے تاہم ان کے دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں جے یوآئی کے کارکن اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کی متفقہ طور پر آزادی مارچ میں شرکت سے ثابت ہواکہ کراچی سے لے کرخیبرتک عوام مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے بدظن ہیں اُنہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کے عوام کی نظریں اس وقت صرف اور صرف جے یوآئی پر لگی ہوئی ہے حکومت نے پر امن مارچ کو روکنے کی غلطی کی تو اس کا انجام برا ہوگا کارکنان جمعیت نے تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کررکھاہے اُنہوں نے مزیدکہاکہ جے یوآئی کے کارکن اس وقت تک اسلام آبادمیں بیٹھے رہیں گے جب تک اس ظالم اور غریب دشمن حکومت سے جان نہ چھڑجائیں۔  

مزید : پشاورصفحہ آخر