ڈیرہ پروا میں 5 سالہ بچہ بد اخلاقی کا نشانہ 

ڈیرہ پروا میں 5 سالہ بچہ بد اخلاقی کا نشانہ 

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیور و رپورٹ) پروآ میں غریب بھٹہ خشت مزدور کے 5سالہ بچے کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ میں غریب بھٹہ خشت مزدور اللہ بخش بلوچ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی کسی شادی کے سلسلہ میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھی اور اسکا 5سالا بیٹا محمد شاکر محلے کے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ نامعلوم ملزم اسے مٹھائی دلانے کے بہانے ساتھ لے گیا اور قریبی کماد کی کی فصل میں لے جاکر اس سے زیادتی کرڈالی۔ پروآ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر