آزادی مارچ کے ذریعے کرپٹ سیاستدانوں کو بچا یا جا رہا ہے: طفیل انجم 

آزادی مارچ کے ذریعے کرپٹ سیاستدانوں کو بچا یا جا رہا ہے: طفیل انجم 

  



رستم(نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 49طفیل انجم نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آزادی مارچ کے ذریعے کرپٹ سیاستدانوں کو بچایا جا رہاہے،اپوزیشن کے کنٹینر سے ”گو نواز گو“کے نعرے بلند ہونا اس کی عکاسی ہے کہ اپوزیشن آپس میں متحد نہیں ہے، تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی حکومتیں مضبوط ہے،عمران خان 22کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعظم ہے،کنٹینر پر کھڑے کرپٹ سیاستدانوں کی دھمکیوں سے وزیر اعظم سے استعفیٰ نہیں لیا جا سکتا،وزیر اعظم کی شارٹ کال پر آزادی مارچ سے بڑا مجمع جمع کر سکتے ہیں،ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار اور بے حسی کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہو ئی، وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر میں پاکستان کو دوبارہ وہ عزت دی کہ عالمی میڈیا تعریف کر رہی ہیں، اپوزیشن جتنی بھی کوشش کر لے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں خاکسار مسجد حاجی آباد کے خطیب سمیع الحق کی عیادت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسنل سیکرٹری محمد اسلام بھی موجود تھے۔ ایم پی اے طفیل انجم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک بچانے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے ملک کو داؤپر لگا رہی ہیں عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کامیا ب نہیں ہونے دینگے عوامی حمایت کی بدولت حکومت اپنی مقررہ پانچ سالہ مدت پوری کرے گی باشعور عوام کا تحریک انصاف حکومت پرپورا اعتماد ہے پاکستان 1947میں آزاد ہوا ہے اپوزیشن جیلوں سے آزادی کے لئے آزادی مار چ کر رہاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر