وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی،غیر جمہوری ہے،سید غواص آفریدی

        وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی،غیر جمہوری ہے،سید غواص آفریدی

  



جمرود(نمائندہ خصوصی) مولانا فضل رحمان کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے پی ٹی ائی نظریاتی کے رہنماء محمد صدیق آفریدی کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے حوالے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین الحاج سید غواث آفریدی نے کہا کہ محمد صدیق کی دوبارہ پی ٹی ائی نظریاتی میں دوبارہ شمولیت خوش ائند ہے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل رحمان کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے جسے مسترد کرتے ہیں،انھوں نے دیگر رہنما وٗوں دلاور افریدی،حاجی محمد افریدی،جاوید افریدی،گوہر کے ہمراہ کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے تھا جبکہ مولانا فضل رحمان ملک میں کرپٹ مافیہ کا تحفظ کے لئے نکلا ہے، اگر مولانا کو انتخابات کے حوالے سے کوئی تحفظات ہیں تو وہ اداروں سے رجوع کرے، چور وں کا ٹولہ اس لئے اکٹھا ہوا ہے کہ تاکہ وہ اپنے سابقہ دور میں اپنے چوری پر پردہ ڈالیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کرپٹ عناصر کا احتساب کرکے رہیں گے اور اور انہیں وزیر اعظم کی طرف سے کوئی این آر او نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کے خلاف بات کرنا قابل مذمت ہے اپوزیشن جمہوری طریقہ کار اپناتے ہوئے قانونی راستہ احتیار کرے،انہوں نے کہا پوری پاکستان قوم اپنے وزیر اعظم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر