موجودہ حکومت نے تاجروں کا معاشی قتل عام شروع کر رکھا ہے‘ خواجہ فیض

  موجودہ حکومت نے تاجروں کا معاشی قتل عام شروع کر رکھا ہے‘ خواجہ فیض

  



اوچ دیر لوئر (رومان ایوب سے)صدر انجمن تاجران تحصیل ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے۔ ملاکنڈ ڈویژ ن میں ٹیکس کا نفاذ مسترد کرتے ہیں۔تاجر برادری مذید ٹیکس برداشت نہیں کرسکتے۔ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے۔حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تاجر طبقہ سب سے زیادہ متائثر ہو ا ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی اشاروں پر چل رہی ہے۔موجودہ حکومت نے تاجروں کا معاشی قتل عام شروع کر رکھا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر