اُسوہ حسنہ ؐ ہمارے لئے مشعل راہ ہے‘ عبدالقدیر اعوان
پشاور (سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ ماہ مبارک ربیع الاول کی مبارک ساعتیں ہیں ہمارے لیے آپ کی زندگی مشعل راہ ہے۔ہمیں ہر لمحے اپنے ہر ہر عمل میں دین اسلام کو ڈھالنا ہو گا۔اور اسوہ رسول کو اپنی زندگی میں اولین ترجیح پر رکھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روزجمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے ایک فرد واحد ہو یا ملک کے وہ ادارے جو کہ صاحب اختیار ہیں سب کو چاہیے کہ وہ حق کے راستے کو اختیار کریں تاکہ ہم پر جو بے چینی،عدم اعتمادی اور باہم اختلافات کی فضا بنی ہوئی ہے اس سے نجات مل سکے کیونکہ کوئی بھی عمل اگر ذاتی مفادات کے لیے کیا جائے گا تو اس سے معاشرے میں بہتری آنا یہ ممکن نہیں اورہمیں ایسے اعمال اختیار کرنے کی ضرورت ہے جن کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہوانہوں نے کہا کہ اس وقت ہم حق اور باطل کی درمیانی راہ پر چل رہے ہیں نیکیاں بھی کر رہے ہیں اور معاملات میں بھی کھرا پن نہیں ہے یہ درست نہیں ہے ہمیں خالص اور مضبو ط ایمان کے ساتھ حق کی طرف آنا ہو گا اسی میں ہماری،ہمارے خاندان اور ہمارے ملک کی بھلائی ہے۔بعثت رحمت عالم اور محبت رسول وہ جزبہ ہے جو کہ ایام اور مہینوں میں مقید نہیں کیا جا سکتا یہ تادم واپسی تک اپنانے والا رشتہ ہے۔آخر میں انہوں نے تمام مسلم اُمہ کے لیئے خصوصی اجتماعی دعا کی