حکومت جہالت کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے: اشتیاق ارمڑ

حکومت جہالت کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے: اشتیاق ارمڑ

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وریر جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں مہنگائی،بے روزگاری، جہالت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کررہی ہے گزشتہ حکمرانوں نے قومی خزانے کو شیرین مادر سمجھ کر بے دردی سے لوٹا اور اپنی تجوریاں بھر یں اور عوام کو خوشحال زندگی گزارنے کے لئے کبھی نہیں سوچا نہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے مواقع پیدا کئے مگر موجودہ حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل شفاف انداز میں استعمال میں لا رہی ہیں۔ حکومت کی مثبت اصلاحات اور اقدامات کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور مقامی صنعتوں کو فروغ مل رہا ہے اور معاشی نظام مستحکم ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح جس کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جارہا ہے اور عوام کو بہترین بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں جبکہ مخالفین انتشار پھیلانے اور دھرنوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہو ں نے کہا کہ بے لوث خدمات اور میرٹ کی بالادستی پی ٹی آئی حکومت کا وطیرہ ہے اور اسی وجہ سے عوام کی موجودہ حکومت پر اعتماد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایک فلاحی معاشرے کے قیام کو ممکن بنائیں تاکہ عوام کو ان کی حقوق باآسانی مل سکیں۔انہوں نے نوجونواں پر زور دیا کہ وہ اپنی سوچ میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے حکومت کا ساتھ دیں اور حصول تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ تعلیم اور ہنر ایسا ہتھیار ہے جس کو کوئی چھین نہیں سکتا۔ تقریب کے شرکاء نے موجودہ حکومت کے عوام دوست اقدامات اور اصلاحاات کو سراہتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر