سینئر لاء آفیسر فرحاج سکندر بلوچ کو تعریفی سند سے نوازا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے سینئر لاء آفیسر محکمہ قانون فرحاج سکندر بلوچ کو ضلع ڈیرہ ا سماعیل خان میں قابضین سے عدالتوں کے ذریعے کھربوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرانے پر تعریفی سند سے نواز دیا، عوامی، تجارتی حلقوں اور سیاسی شخصیات نے تعریفی سند دینے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرحاج سکندر بلوچ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہزاروں کنال سرکاری اراضی عدالتوں کے ذریعے واگزار کرانے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے سینئر لاء آفیسر محکمہ قانون فرحاج سکندر بلوچ کو تعریفی سند سے نواز دیا۔ یہ سند کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے سینئر لاء آفیسر محکمہ قانون فرحاج سکندر بلوچ کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی جانب سے ان کو پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر بھی موجود تھے۔ عدالتوں کے ذریعے واگزار کرائی گئی اراضی کی قیمت اربوں روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ سرکاری اراضی محکمہ جنگلات، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ مال، محکمہ فشریز، محکمہ صحت، محکمہ پبلک ہیلتھ، محکمہ تعلیم اور محکمہ زراعت وغیرہ کی ہے۔تجارتی حلقوں اور سیاسی شخصیات نے تعریفی سند دینے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرحاج سکندر بلوچ کو مبارکباد پیش کی ہے۔