ڈیرہ‘ واپڈا اہلکار ٹریفک  حادثے میں جاں بحق

    ڈیرہ‘ واپڈا اہلکار ٹریفک  حادثے میں جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) تھانہ صدر کے علاقہ ہمت کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں واپڈا ریونیو دفتر کا کلاس فور اہلکار جاں بحق ہوگیا،واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے ڈویژنل چیئرمین محمد نواز گنڈہ پور اور جنرل سیکرٹری خلیل احمد فاروقی کا حادثے پر اظہار افسوس اور مرحوم اہلکار کیلئے دعائے مغفرت۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں گاؤں ہمت کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے  تصادم میں واپڈا ریونیو دفتر رولر ڈویژن کا کلاس فور اہلکار مجید قریشی سکنہ سنگھڑجاں بحق ہوگیا۔ واقعہ پر واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین رورلر ڈویژن کے ڈویژنل چیئرمین محمد نواز گنڈہ پور اور جنرل سیکرٹری خلیل احمد فاروقی نے  حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  مرحوم اہلکار کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر