تھانہ‘آئی جے ٹی حلقہ تھانہ کالج کی  تنظیم نو،وقاص جمیل ناظم منتخب 

تھانہ‘آئی جے ٹی حلقہ تھانہ کالج کی  تنظیم نو،وقاص جمیل ناظم منتخب 

  



اوچ دیر لوئر (نمائندہ پاکستان)تھانہ‘آئی جے ٹی حلقہ تھانہ کالج کی تنظیم نو‘ اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ کی سالانہ تنظیم نو مکمل ہوگئی۔وقاص جمیل سیشن 2019کے لیے ناظم منتخب ہوگئے۔دفتر آئی جے ٹی بٹ خیلہ سے جاری کردہ بیان کیمطابق گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ کا سالانہ تنظیم سازی زیر صدارت حافظ آفتاب عالم منعقد ہو ا۔جس میں رفقاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔رفقاء کی کثیر تعداد نے بی ایس کی طالبعلم وقاص جمیل کو ناظم کالج منتخب کیا۔اس موقع پرنومنتخب ناظم کالج وقاص جمیل نے عہدے کا حلف اٹھایا۔وقاص جمیل ناظم کالج نے بعدا زاں زمہ داران کیساتھ خصوصی نشست میں کالج طلبہ کے مسائل کے حل میں بھر پور کردار اداکرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ناظم انٹر سیکشن نورالبشر بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر