رستم مین بازار میں سنوکر کلبز جوئے کے اڈوں میں تبدیل

رستم مین بازار میں سنوکر کلبز جوئے کے اڈوں میں تبدیل

  



 رستم (امین اللہ سے) رستم مین بازار میں سنوکر کلبز جوئے کے اڈوں میں تبدیل، سکولز و کالجز کے اوقات سمیت رات گئے تک نوجوان غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مصروف رہنے لگے، علاقہ عمائدین نے ڈی پی او مردان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق تحصیل رستم کے مین بازار میں بلیئرڈ و سنوکر کلبوں میں سکولوں، کالجوں کے طلباء سمیت آوارہ نوجوانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہوتے ہیں، سنوکر کلبوں میں آوارہ لڑکے جوئے سمیت دیگر سماجی برائیوں میں مصروف ہوتے ہیں جس کے باعث سنوکر و بلیئرڈ کلب جرائم کی نرسریوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ کلبز مالکان بھی مختلف انداز میں نوجوانوں کو ان کلبوں کی طرف مائل کرتے دکھائی دیتے ہیں، عوامی حلقوں نے ڈی پی او مردان سجاد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل رستم میں قائم سنوکر کلبوں کو سکول کے اوقات میں بند رکھنے کا پابند بنایا جائے اور رات 8 بجے کے بعد سنوکر کلب کھولنے والے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر