تحصیل شوال کی بحالی اور شناخت نہ ملنے کیخلاف دھرنے کا اعلان 

تحصیل شوال کی بحالی اور شناخت نہ ملنے کیخلاف دھرنے کا اعلان 

  



بنوں (نمائندہ خصوصی)شوال یوتھ نے شوال تحصیل کی بحالی او شناخت نہ ملنے کے خلاف پشاور میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں بکاخیل منڈی کے مقا م پر شوال یوتھ کا ہنگامی اجلا س منعقد ہوا اس موقع پر شاکر خان وزیر,سجاد خان وزیر,فرید خان,شاہین خان,شجاع خان,وحید خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شوال تحصیل کو تحصیل کا درجہ اور شوال کے عوام کو تحصیل شوال کی شناخت دی جائے اس کی وجہ سے ہماری شناخت پیدا ہوگی موجودہ حکومت نے شوال کے عوام کو اپنے ہی علاقے سے محروم کیاہے نہ شوال کو تحصیل کاد رجہ دیا اور نہ ہی عوام کو تحصیل شوال کی شناخت دی گئی اُنہوں نے کہاکہ اپنے حقوق کیلئے ہر حد تک جائیں گے اور لڑیں گے جب تک شناخت اور شوال کو تحصیل کا درجہ نہیں دیا جاتا تحریک جاری رکھیں گے کچھ لوگ تصادم پیداکرنا چاہتے ہیں آپریشن ضرب عضب کے باعث ہمارے کھربوں روپے کے نقصانات ہوچکے ہیں ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو عدالت کے ساتھ پشاور میں دھرنا دیں گے,

مزید : پشاورصفحہ آخر