ڈیرہ‘ مقامی مزدوروں کا اہم اجلاس

  ڈیرہ‘ مقامی مزدوروں کا اہم اجلاس

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) ووڈ ورکنگ سنٹر میں مقامی مزدوروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوشل سیکورٹی کے مقامی عملے کی جانب سے دسمبر2018میں مزدروں کیلئے کسی قسم کا فنڈ جاری نہ کرنے پر شدید تنقید اور مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پشاور ہیڈ آفس کی جانب سے ماہانہ کی بنیاد پر فنڈز کا اجراء کیا جارہا ہے جبکہ مقامی عملے کی جانب سے ووڈ وورکنگ کے مزدوروں کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں مزدور رہنماؤں نے الزام لگایا کہ جب اس حوالے سے ایس ایس او سوشل سیکورٹی آفیسرسے بات کرتے ہیں تو وہ فنڈز کی کمی اور ہمارا ادارہ چھوٹا ہونے پر فنڈز فراہمی سے صاف انکار کردیتے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر سے بات کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ آپ کے کسی قسم کے کوئی بل بقایا نہیں ہیں، تمام بل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کلیئر کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل انور خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک سال سے رکے ہوئے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر