حیات آباد پرائیویٹ گاڑیوں کی من مانیاں سفر کرنا عذاب بن گیا

  حیات آباد پرائیویٹ گاڑیوں کی من مانیاں سفر کرنا عذاب بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)حیات آباد کے رہائشیوں کیلئے سفر کرنا عذاب بن گیا بورڈ بازار سے حیات آباد کے مختلف فیزز کو جانے والے مسافروں سے پرائیوٹ گاڑیوں والے من پسند کرایہ اصول کرنے لگی دوسر جانب پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں اس علاقے میں نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے علاقہ کے رہائشی مسافر ٹیکسیوں میں فی کس 50سے 60روپے دینے پر مجبور ہے۔واضح رہے کہ ٹیکسی والے نزدیک تک جانے کیلئے بھی مسافروں سے 50روپے کریہ اصول کرتے ہے تاہم اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے حیات آباد کے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اس حوالے سے نوٹس لینے اور پشاور کے سب سے گنجان آباد علاقے کیلئے متبادل ٹرانسپورٹ نظام مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس سے علاقہ کے لوگوں کو آمدورفت میں سہولت میسر ہو۔ پشاور شہر کے دیگر بازاروں کی طرح بورڈ بازار بھی تجاوزات کی زد میں ہے جہاں تجاوزات ختم کرنا ضلعی انتظامیہ کیلئے ڈرونا خواب بن چکا ہے۔بورڈ بازار میں فوٹ پاتھ پر لوگوں نے ڈھیرے جمع رکھے ہیں جسکی وجہ سے بازار میں انے والے لوگوں کو چلنے میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسکے علاوہ بورڈ بازار میں خواتین کو بھی تجاوزات کی وجہ سے چلنے میں مشکلات درپیش رہتی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن بھی کئے گئے مگر تجاوزات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی دوسری جانب دکاندار بھی تجاوزات ختم کرنے کیلئے متلعقہ نتظامیہ کیساتھ تعاون نہیں کرتی جسکی وجہ سے بورڈ بازار میں تجاوزات کی بھرمار ہیں۔